دہلی کانگریس صدر نے کہا کہ بی جے پی جواب دے کہ کیوں مودی حکومت نے ’نیشنل اسکیم آف انسینٹو ٹو گرلس فار سیکنڈری ایجوکیشن‘ (این ایس آئی جی ایس ای) کو بند کر دیا۔ اس اسکیم کے تحت 8ویں پاس کرنے والی ایس سی اور ایس ٹی کی طالبات کو وظیفہ دیا جاتا تھا تاکہ وہ پڑھائی نہ چھوڑیں۔ دیویندر یادو نے سوال کیا کہ بی جے پی بتائے کیوں اس نے ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی کی پری میٹرک اسکالرشپ بند کر دی؟ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ جس بی جے پی نے سماج کے آخری طبقے کے لوگوں کو مرکز میں اپنی 10 سالہ حکومت میں دبانے کے علاوہ کچھ نہیں کیا، اس پر دہلی کے لوگ کیوں بھروسہ کریں؟