تلنگانہ کے آصف آباد اور عادل آباد میں درجہ حرارت میں کافی کمی

حیدرآباد: تلنگانہ کے آصف آباد اور عادل آباد دونوں اضلاع کے کئی حصوں میں منگل کو اقل ترین درجہ حرارت میں کافی کمی دیکھی گئی۔

تریانی سرپور (یو) منڈل مستقر کے گاندھری گاؤں میں اقل ترین درجہ حرارت 6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔

سرپور (یو) منڈل مستقرمیں 6.3 ڈگری سلسیس درجہ حرارت درج کیاگیا جبکہ کیرامیری منڈل میں اقل ترین درجہ حرارت 8.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔

وانکیڈی میں 10 ڈگری سلسلیس اقل ترین درجہ حرارت درج کیاگیا۔

کاغذ نگر، سرپور (ٹی)، ربینا، بیجور، آصف آباد، دہیگاؤں منڈلوں میں کہیں بھی 10 ڈگری سینٹی گریڈ سے 12 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان درجہ حرارت درج کیاگیا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *