حیدرآباد ۔ ریاست تلنگانہ بی جے پی کے حلقہ ملکاجگیری کے رکن پارلیمنٹ ایٹلا راجندر نے رئیل اسٹیٹ بروکر کو سر عام طمانچہ رسید کردیا۔ رکن پارلیمنٹ نے ضلع کے پوچارم میونسپلٹی کے ایکاشیلا نگر کا دورہ کیا
جہاں ایک رئیل اسٹیٹ بروکر کی جانب سے غریبوں کی زمینوں پر قبضہ کرنے اور ان کو مشکلات میں ڈالنے کی شکایت کی گئی۔ اس پر راجندر نے غصہ میں آکر رئیل اسٹیٹ کے کاروباری پر حملہ کیا۔ اس دوران ایم پی کے حامیوں اور متاثرین نے بھی رئیل اسٹیٹ بروکر کی پٹائی کردی۔
ذرائع سے معلوم ہوا کہ رئیل اسٹیٹ بروکرس یہاں منسوخ شدہ ایکا شیلا وینچر میں سادہ لوح افراد کو پلاٹس فروخت کر رہے ہیں۔ اس کارروائی کا ویڈیو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکا ہے۔