لاری پل سے نیچے گرپڑی۔ ڈرائیور شکیل کیبن میں پھنس گیا،سنگاریڈی میں خوفناک حادثہ

حیدرآباد ۔ حیدرآباد سے راجستھان جانے والی ایک لاری پیر کی صبح ریاست تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع کے اندول تعلقہ کے سنگوپیٹ مضافات میں ناندیڑ۔اکولا قومی شاہراہ پر واقع ایک پل سے نیچے سروس روڈ پر گر پڑی۔ حادثہ کے دوران لاری کے ٹائر پل پر پھنس گئے جبکہ لاری کا کیبن اور پچھلا حصہ 24 فٹ نیچے سروس روڈ پر جا گرا۔

 

ڈرائیور شکیل حسین کیبن میں پھنس کر تین گھنٹے تک شدید مشکلات کا سامنا کرتے رہے۔ پولیس نے کرین کی مدد سے انہیں نکال کر جوگی پیٹ کے سرکاری ہاسپٹل منتقل کیا۔ کلینر کو معمولی چوٹیں آئیں۔

 

اس حادثہ کی وجہ سے کئی گھنٹوں تک ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہوئی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *