جنوری 6 کے فسادیوں کی معافی: ٹرمپ نے 6 جنوری کے فسادات میں ملوث افراد کے خلاف تمام فوجداری الزامات ختم کرنے کا حکم دیا اور کئی افراد کی سزا میں کمی کر دی۔
بھرتیوں پر پابندی: ٹرمپ نے تمام وفاقی اداروں میں نئی بھرتیوں پر پابندی عائد کی اور سرکاری دفاتر میں موجود تمام ملازمین کو مکمل طور پر دفتر واپس جانے کی ہدایت دی۔
صرف دو جینڈر کی شناخت: ٹرمپ نے یہ حکم دیا کہ امریکہ میں صرف دو جینڈر یعنی مرد اور عورت کو ہی قانونی طور پر تسلیم کیا جائے گا، اور تمام سرکاری دستاویزات میں جینڈر کی بجائے “جنس” کا استعمال کیا جائے گا۔