جے شنکر نے ٹرمپ انتظامیہ کے نئے ارکان سمیت مختلف لیڈروں سے ملاقات کی

واشنگٹن: وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب میں ارجنٹائن کے صدر کے ساتھ ساتھ ٹرمپ انتظامیہ کے نئے ارکان، سیاسی لیڈروں سے ملاقات کی۔

ڈاکٹر جے شنکر نے ان ملاقاتوں کی تصاویر انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں شیئر کیں۔ مسٹر ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب میں، وہ صدر کے پوڈیم کے بالکل سامنے، اگلی قطار میں بیٹھے نظر آتے ہیں۔

بعد ازاں شام کی تقریب کے دوران، انہوں نے ایوان نمائندگان کےاسپیکر جانسن، ایوان کی اکثریتی ریپبلکن پارٹی لیڈر جان تھون اور نئی انتظامیہ کے اہم نمائندوں سے ملاقات کی۔ وزیر خارجہ ڈاکٹر جے شنکر نے ارجنٹائن کے صدر جے ملی سے بھی ملاقات کی اور وزیر اعظم نریندر مودی کی نیک خواہشات ان تک پہنچائیں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *