چھتیس گڑھ کے گریا بند میں پولیس نے شدید تصادم میں 19 نکسلیوں کو مار گرایا، سرچ آپریشن جاری

چھتیس گڑھ کے گریابند ضلع میں پولیس اور نکسلیوں کے درمیان شدید تصادم ہو رہا ہے۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق اب تک سلامتی دستوں نے 19 نکسلیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔ یہ تصادم اوڈیشہ اور چھتیس گڑھ کی سرحد پر واقع کلہاڑی گھاٹ کے جنگل میں پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ مارے گئے نکسلیوں کی تعداد میں اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔

سلامتی دستوں اور نکسلیوں کے درمیان تصادم اتوار کی رات سے شروع ہو کر پیر کی رات تک جاری رہا۔ پولیس نے 19 نکسلیوں کو مار گرانے کے ساتھ ہی ان کے پاس سے کئی اسلحے بھی برآمد کیے ہیں۔ ایک خاتون نکسلی بھی تصادم میں ماری گئی ہے۔ اس آپریشن میں کوبرا بٹالین کا ایک جوان زخمی ہوا جسے ایئر لفٹ کرکے رائے پور لایا گیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *