یوپی: شاملی میں پولیس کے ساتھ تصادم میں کگّا گینگ کے 4 بدمعاش ڈھیر، انسپکٹر شدید زخمی

ارشد کے خلاف لوٹ، ڈکیتی اور قتل کے ایک درجن سے زیادہ معاملے درج ہیں۔ تصادم کے دوران ایس ٹی ایف ٹیم کی قیادت کر رہے انسپکٹر سنیل کے پیٹ میں تین گولیاں لگیں۔ انہیں کرنال کے امرت دھارا اسپتال میں لے جایا گیا جہاں ان کی نازک حالت کو دیکھتے ہوئے ڈاکٹروں نے گروگرام کے میدانتا اسپتال ریفر کر دیا۔ مارے گئے چار بدمعاشوں میں ایک کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

ذرائع کے مطابق مارے گئے بدمعاشوں میں ارشد ولد جمیل، رہائشی باڑھی ماجرا تھانہ گنگوہ، سہارن پور، منجیت ولد مہتاب رہائشی روہٹ، تھانہ کھرکھودا، سونی پت، ہریانہ، ستیش ولد راج سنگھ رہائشی اشوک وِہار، تھانہ مدھوبن، کرنال شامل ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *