جدہ _ 21 جنوری ( عرفان محمد) تلنگانہ کے چیف منسٹر ریونت ریڈی کا سوئٹزرلینڈ کے شہر زیورچ ایرپورٹ پر تلنگانہ این آر ایز نے استقبال کیا۔اس موقع پر جگتیال شہر سے تعلق رکھنے والے محمد عمران نے ریونت ریڈی سے ملاقات کی ۔
جگتیال کے علاقہ جامع مسجد سے تعلق رکھنے والے عمران ولد محمد سمیع الدین مرحوم گزشتہ 23 برسوں سے سوئٹزرلینڈ میں مقیم ہیں اور وہ وہاں تلنگانہ کی مختلف کلچررل وسماجی تنظمیوں سے وابستہ ہیں گزشتہ سال جنوری میں چیف منسٹر ریونت ریڈی کے دورہ سوئٹزرلینڈ کے موقع پر محمد عمران نے ان سے ملاقات کی تھی
سوئٹزرلینڈ کے داوس میں منعقدہ ورلڈ اکنامک فورم کی کانفرنس میں شرکت کے لئے پیر کو چیف منسٹر ریونت ریڈی نئی دہلی سے زیورچ کے لئے روانہ ہوئے تھے
۔ ان کی آمد کے موقع پر زیورچ میں مقیم تلنگانہ این آر ایز کی چند اہم شخصیات نے ایرپورٹ پر چیف منسٹر ریونت ریڈی اور وزیر انڈسٹریز ڈی سریدھر بابو کا استقبال کیا۔ جن میں قابل ذکر محمد عمران بھی شامل ہیں
گزشتہ سال چیف منسٹر ریونت ریڈی کے دورہ سوئٹزرلینڈ کے موقع پر محمد عمران ملاقات کرتے ہوئے