ایک طرف مرکزی ٹیم یہاں معاملے کی جانچ کے لیے پہنچی ہے تو دوسری طرف پیر کی شام کو محمد اسلم کی آخری اولاد یاسمین کوثر کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد جموں سے گاؤں پہنچی۔ لاش پہنچتے ہی ہر طرف چیخ و پکار سے ماحول غمگین ہو گیا۔ یاسمین کوثر نے علاج کے دوران اتوار کو ایس ایم جی ایس اسپتال جموں میں دم توڑ دیا تھا۔ یاسمین کی لاش کو آخری رسوم کی ادائیگی کے بعد گھر کے پاس ہی کھیت میں جنازہ پڑھا گیا۔ اس میں ایم ایل اے جاوید اقبال بھی شامل ہوئے۔ یاسمین کوثر کی لاش کو قبرستان میں وہیں دفن کیا گیا جہاں اس کے بھائی-بہن اور رشتہ داروں کی سات قبریں تھیں۔
جنازہ کے دوران مولانا صاحب نے کہا کہ تین کنبہ میں 17 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ اب ان اموات کے پیچھے جو کوئی بھی ہے، اسے خدا سامنے لائے تاکہ گاؤں کے دیگر لوگ اپنے آپ کو محفوظ محسوس کر سکیں۔