امت مسلمہ صہیونی منصوبے کو مسترد کرے، حماس کی اپیل

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، حماس نے امت مسلمہ سے اپیل کی ہے کہ وہ اسرائیلی حکومت کے تمام منصوبوں کو مسترد کریں جو فلسطینی قوم کے خلاف بنائے جارہے ہیں۔

عید مبعث کی مناسبت سے ایک پیغام میں تنظیم نے کہا کہ یہ موقع مسلم امت کے خلاف تمام صیہونی سازشوں کومسترد کرنے اور مقبوضہ بیت المقدس کے حوالے سے فلسطینیوں کی ثابت قدمی کی حمایت کا تقاضا کرتا ہے جسے وہ اپنی مستقبل کی ریاست کا دارالحکومت بنانا چاہتے ہیں۔

حماس نے زور دیا کہ یہ موقع تقاضا کرتا ہے ہم مسجد اقصی کی حفاظت کے لئے مزاحمت کرنے والے مجاہدین کی کھل کر حمایت کریں۔ مسجد اقصی مسلمانوں کے نزدیک تیسری مقدس ترین جگہ ہے۔

حماس نے اپنے بیان میں کہا کہ القدس پر قابض نسل پرست صہیونی مسجد اقصی کی شناخت کو مٹانے یا تاریخی اور حقیقی حقائق کو تبدیل کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں۔

اپنے بیان میں حماس نے مجاہدین کی جانب سے صہیونی حکومت کے خلاف طوفان الاقصی آپریشن کو سراہا جو 7 اکتوبر 2023 کو کیا گیا تھا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *