امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ آج (20 جنوری) اپنے عہدے کا حلف لیں گے۔ صدر عہدے کا حلف لینے کے بعد وہ کئی اہم فیصلے لے سکتے ہیں۔ ٹرمپ بغیر کاغذات کے امریکہ میں رہ رہے تارکین وطن کو ملک سے باہر نکالنے کی بات کر رہے ہیں، لیکن اس سے کئی لوگ ناراض ہیں۔ پوپ فراننس بھی ٹرمپ کے اس فیصلہ سے بھڑک گئے ہیں۔
پوپ فرانسس نے ٹرمپ کے ملک بدری منصوبہ کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کا تارکین وطن کو نکالنے کا منصوبہ توہین آمیز ہے۔ انہوں نے ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں کے پاس کچھ بھی نہیں ہے، وہ کہاں جائیں گے؟ انہیں بھاری قیمت ادا کرنی پڑے گی، یہ کارگر نہیں ہے۔ اس طرح سے آپ مسائل کا حل نہیں کر سکتے۔