ڈونالڈ ٹرمپ نے میک امریکہ گریٹ اگین فتح ریلی میں یوکرین اور مغربی ایشیا میں چل رہی لڑائیوں پر کہا “میں یوکرین میں جنگ کو ختم کراؤں گا، میں مشرق وسطیٰ میں بدامنی کا بھی خاتمہ کروں گا اور میں تیسری عالمی جنگ کو ہونے سے روک دوں گا، آپ کو شاید پتہ نہیں کہ ہم اس میں کتنے قریب ہیں۔”
ڈونالڈ ٹرمپ نے آگے کہا “ہم نے مشرق وسطیٰ میں مستقل امن کی سمت میں پہلا قدم اٹھاتے ہوئے ایک اہم جنگ بندی معاہدہ میں کامیابی حاصل کی ہے۔ غزہ کا یہ معاہدہ نومبر میں ہماری تاریخی جیت کے نتیجہ کے طور پر ہی ہو سکتا تھا۔ اس کے تحت پہلے یرغمالیوں کو ابھی رہا کیا گیا ہے۔ بائیڈن کہہ رہے ہیں کہ انہوں نے معاہدہ کرایا ہے لیکن اگر میں صدر ہوتا تو یہ (اسرائیل-حماس جنگ) کبھی شروع ہی نہیں ہوتی۔”