امریکہ میں فائرنگ حیدرآبادی نوجوان ہلاک

حیدرآباد ۔ حیدرآباد کے نوجوان روی تیجا کی امریکہ میں فائرنگ کے نتیجے میں ہلاکت کی خبر سامنے آئی ہے۔ روی تیجا چیتنیہ پوری گرین ہلز کالونی کا رہائشی تھا اور 2022 میں اعلیٰ تعلیم کے لئے امریکہ روانہ ہوا تھا۔

 

وہاں اس نے ماسٹرس کی ڈگری مکمل کی اور ملازمت بھی شروع کر دی تھی۔ امریکہ کے شہر واشنگٹن میں کسی نے اس پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں اس کی موت ہوگئی۔ اس واقعہ کی مزید تفصیلات سامنے آنے کی منتظر ہیں۔

 

روی تیجا کے خاندان کے افراد پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا ہے اور وہ اس صدمے سے دوچار ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *