مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، فلسطینی ذرائع نے یحییٰ سنور کی جائے شہادت تصاویر شائع کی ہیں۔
فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ جنگ بندی کا اعلان ہوتے ہی غزہ کے عوام یحییٰ السنوار کی شہادت کے مقام پر جمع ہو گئے ہیں۔
فلسطینی میڈیا کارکنوں نے اس گھر کی تصاویر شائع کیں جہاں حماس کے سابق سربراہ یحییٰ سنوار اسرائیلی قابض فوج کے ساتھ جھڑپ کے بعد شہید ہو گئے تھے۔
اسرائیلی قابضین نے رفح شہر کے طل السلطان محلے میں واقع اس گھر کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔