اسکول میں رنگ رلیاں مناتے پکڑے گئے دو ٹیچرس۔ ویڈیو وائرل

نئی دہلی: دو اساتذہ اسکول میں غلط حرکات کرتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگئے۔ یہ شرمناک واقعہ راجستھان کے چتوڑ گڑھ کے ایک سرکاری اسکول میں پیش آیا جہاں مرد اور خاتون ٹیچر ایک دوسرے کے ساتھ بوسہ بازی کررہے تھے۔ ایک نہیں کئی مرتبہ وہ اس طرح کی حرکتیں کرتے ہوئے کیمرے میں قید ہوئے۔

 

یہ ویڈیوس سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے ہیں۔ اعلیٰ حکام نے ان دونوں کو معطل کر دیا۔ اسکول کے اسٹاف روم میں چند دنوں سے جاری ان کی غیر اخلاقی حرکتوں کے مناظر وہاں کے سی سی ٹی وی کیمرے میں ریکارڈ ہو گئے۔ ان کے ایک دوسرے کو چومنے کا ویڈیو فوٹیج سامنے آنے کے بعد ڈی ای او نے انہیں فوری طور پر معطل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

 

اس‌ معاملہ کے سامنے آنے کے بعد گاؤں کے لوگوں نے شدید غم و غصہ کا اظہار کیا۔ انہیں غصہ ہے کہ جہاں بچوں کو پڑھایا جاتا ہے وہاں ایسی حرکتیں کی جارہی ہیں، گاؤں والوں نے دونوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *