سیف علی خان پر حملہ کرنے والا مشتبہ ملزم آکاش ٹرین میں سفر کرتے ہوئے چھتیس گڑھ سے گرفتار

آر پی ایف کے انسپکٹر سنجیو سنہا نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’مشتبہ ملزم کا نام آکاش ہے۔ آر پی ایف دُرگ نے ممبئی پولیس کو گرفتاری کی اطلاع دے دی ہے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>سیف علی خان، تصویر آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>سیف علی خان، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

سیف علی خان، تصویر آئی اے این ایس

user

مشہور و معروف بالی ووڈ اداکار سیف علی خان پر حملہ کرنے والے ایک ملزم کو آر پی ایف کی مدد سے حراست میں لے لیا گیا ہے۔ اداکار پر حملہ کرنے والے ملزم کی تلاش میں ممبئی پولیس کافی سرگرمی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ آکاش کنوجیا نامی مشتبہ ملزم کو گیانیشوری ایکسپریس میں پکڑا گیا۔ یہ ٹرین ممبئی سے کولکاتا کے درمیان چلتی ہے۔ آکاش کو دُرگ آر پی ایف نے حراست میں لیا ہے۔ اس حوالے سے آر پی ایف کے انسپکٹر سنجیو سنہا نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’مشتبہ ملزم کا نام آکاش ہے۔ آر پی ایف دُرگ نے ممبئی پولیس کو اطلاع دے دی ہے۔ شام تک ممبئی پولیس چھتیس گڑھ پہنچنے والی ہے اس کے بعد آگے کی تفصیلی معلومات فراہم کی جائیں گی۔‘‘

میڈیا رپورٹس کے مطابق گرفتار کیے گئے آکاش کنوجیا کی عمر 32 سال ہے۔ ممبئی پولیس نے آر پی ایف کو اس مشتبہ ملزم کی تصویر اور موبائل نمبر بھیجا تھا۔ آر پی ایف نے مشتبہ ملزم کی شناخت سے متعلق تصدیق کے لیے ممبئی پولیس سے ویڈیو کال پر بات کی۔ اس درمیان ممبئی پولیس کی 2 رکنی ٹیم رائے پور پہنچ بھی چکی ہے۔ جلد ہی یہ ٹیم دُرگ تھانے پہنچ کر مشتبہ ملزم کو اپنے قبضے میں لے گی اور پھر آگے کی کارروائی شروع ہوگی۔

واضح ہو کہ سیف علی خان پر 15 جنوری کو ہوئے حملے کے ملزم کی شناخت پولیس نے ’ڈیٹا ڈمپ‘ تکنیک سے کی ہے۔ پولیس نے جائے وقوع کے آس پاس موجود موبائل ٹاورس سے ایکٹیو فون کی معلومات اکٹھا کیں۔ جمع شدہ فون ڈیٹا کے تجزیہ کے بعد یہ معلوم چلا کہ واقعہ کے وقت علاقے میں کون کون موجود تھا۔ اس تکنیک سے حملہ آور کو ٹریک کرنے میں کافی مدد ملی۔ مشتبہ ملزم کو پکڑنے میں پولیس کے ساتھ ساتھ ٹیکنالوجی کا بھی خاصا مدد رہا۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق ملزم چھتیس گڑھ کے جانجگیر چمپا اپنے کسی رشتہ دار کے گھر جا رہا تھا۔


[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *