راشن کارڈ کی فہرست میں نام نہ آنے والے پریشان نہ ہوں۔ ریاستی وزیر اتم کمار ریڈی

حیدرآباد: راشن کارڈس کی اجرائی ایک مسلسل عمل ہے۔ریاستی سیول سپلائیس کے وزیر اتم کمار ریڈی نے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں اہل افراد کو راشن کارڈ ملنے تک یہ عمل جاری رہے گا۔ جن افراد کے نام نئے راشن کارڈ کی فہرست میں شامل نہیں ہیں انہیں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

 

ذات پات کی مردم شماری، سماجی اور اقتصادی سروے کی تفصیلات اور پرانے راشن کارڈ کی بنیاد پر اہل افراد کے نام درج کیے گئے ہیں۔ جو لوگ سمجھتے ہیں کہ وہ اہل ہیں لیکن انہیں راشن کارڈ نہیں ملا وہ گرام سبھا میں دوبارہ درخواست دے سکتے ہیں۔

 

تمام اہل درخواست گزاروں کو راشن کارڈ جاری کیے جائیں گے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *