کرایہ داروں کو بھی مفت برقی اور پانی کی سہولت کا وعدہ

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کجریوال نے ہفتہ کے دن اعلان کیا کہ ان کی پارٹی دہلی میں پھر برسراقتدار آنے پر کرایہ داروں کو مفت برقی اور پانی کی سہولت فراہم کرنے فیصلہ کن اقدامات کرے گی۔

انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ میں جہاں بھی جاتا ہوں کرایہ دار مجھ سے کہتے ہیں کہ انہیں اچھے اسکولوں اور دواخانوں کا تو فائدہ مل رہا ہے لیکن وہ مفت برقی اور پانی کی اسکیم سے محروم ہیں۔

یہ مسئلہ حل کرنے کا تیقن دیتے ہوئے کجریوال نے کہا کہ الیکشن کے بعد ہم یقینی بنائیں گے کہ کرایہ داروں کو جن میں زیادہ تر پوروانچل سے تعلق رکھتے ہیں‘ مفت برقی اور پانی کا فائدہ ملے۔





[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *