[]
نیویارک: ناسا کے سربراہ بل نیلسن نے ہندوستان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ چندریان 3 نے چاند کی سطح پر کامیابی سے اتر کر تاریخ رقم کی ہے۔
چاند کے جنوبی قطب پر چندریان 3 کی کامیاب لینڈنگ پر ہندوستانی خلائی تحقیقی ادارے (اسرو) کو مبارکباد دیتے ہوئے مسٹر نیلسن نے کہاکہ “اسرو کو چاند کے جنوبی قطب پر چندریان 3 کی کامیاب لینڈنگ پر مبارکباد! چاند پر خلائی جہاز کو کامیابی کے ساتھ لینڈ کرنے والا چوتھا ملک بننے پر ہندوستان کو مبارکباد۔ ہمیں اس مشن میں آپ کا ساتھی بننے پر خوشی ہے۔‘‘
ادھر برطانیہ کی خلائی ایجنسی نے اسرو کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تاریخ رقم ہوگئی، اسرو کو مبارک ہو۔
سوشل میڈیا ‘ایکس’ (سابقہ ٹویٹر) پر اسرو کو مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ “آپ کو یہ تاریخی، انجینئرنگ اور استقامت کے اس شاندار کارنامے پر ہندوستان کو مبارکباد۔”
چاند کی سطح پر کامیاب لینڈنگ کے بعد اسرائیل نے چندریان 3 کو بھی مبارکباد دی ہے۔
اسرائیل نے ٹویٹ کیاکہ ” چندریان -3 کی تاریخی کامیابی پر ہندوستان کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد! خلائی تحقیق کے لیے آپ کی لگن واقعی متاثر کن ہے اور یہ کامیابی سائنس اور اختراع کے لیے ایک اور بڑی چھلانگ ہے۔”