شعبہ تعلیم نسواں مانو کے زیر اہتمام دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا کامیاب انعقاد
ماہرین نے معاون تولیدی ٹکنالوجی کے بیجاہ استعمال پر جتائی تشویش، مادریت کو درپیش خطرات کو کیا اجاگر
حیدرآباد 18جنوری (پریس نوٹ)مولاناآزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں شعبہ تعلیم نسواں مانو اور سنٹر فار اسٹڈی اینڈ ریسرچ (نئی دہلی) کے اشتراک سے سماج کے انتہائی اہم اورحساس موضوع” خواتین اور مادریت پر معاون تولیدی ٹکنالوجیزکے اثرات کی تلاش ” پر کامیابی کے ساتھ دورزہ ہ بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد عمل میں آیا۔ اختتامی تقریب میں مشہور ماہرجینٹک ڈاکٹر قرۃ عین الحسن نے شرکت کی جبکہ تقریب کی صدارت یونیورسٹی کے رجسٹرار پروفیسراشتیاق احمد نے کی۔ تقریب میں سنٹر فار اسٹڈی اینڈریسرچ (نئی دہلی)کے اسلامک پرسپیکٹیو ان بائیو ایتھک کی گروپ ہیڈ، ڈاکٹر عائشہ علوی نے دورزہ کانفرنس کی رپورٹ پیش کی جبکہ سنٹر فار اسٹڈی اینڈریسرچ (نئی دہلی) کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد رضوان نےاختتامی خطاب پیش کرتے ہوئے معاون تولیدی ٹکنالوجیز کے استعمال سے مستقبل کو کس طرح کے چیلنجس درپیش ہونگے اُس کو بہترین انداز سے اجاگر کیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ مسئلہ صرف اورصرف مادریت ، پدریت تک محدود نہیں ہے بلکہ حقوق اطفال ،حقوق نسواں اوراخلاقیات کے تحفظ کا بھی ہے۔ماہرجینٹک ڈاکٹر قرۃ عین الحسن نے تولیدی نظام جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے کس جینٹک مسائل پیدا ہورہے ہیں اور اُس کے سدباب کے لئے کیا اقدامات کیے جانے چاہئے اسے اپنے مخصوص انداز میں پیش کیا۔ڈین اسکول برائے فنون و سماجی علوم پروفیسر شاہدہ نے اس موضوع پر کامیابی سے کانفرنس کے انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد پیش کی۔
یونیورسٹی کے رجسٹرار جناب پروفیسر اشیتاق احمد نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ اس طرح کے میدان میں مزید ریسرچ کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی سماج کے ایسےحساس موضوعات پر سود مند تحقیق اور اسطرح کے پروگرام کے انعقاد کو جاری رکھے گی۔ حیدرآبا د سنٹرل یونیوسٹی کے مرکز برائے مطالعات نسواں کی پروفیسر شیلا ستیہ نارائینا نے اپنے تاثرات بیان کیے وہیں کانفرنس کی ڈائریکٹرپروفیسر آمینہ تحسین نے اظہار تشکرکیا۔ جبکہ اختتامی تقریب کے کنوینر و شعبہ تعلیم نسواں کے فیکلٹی ڈاکٹر تبریز حسین تاج نے تقریب کی کارروائی چلائی ، اس تقریب میں شعبہ تعلیم نسواں کی صدر ڈاکٹر شبانہ کیسر، ، شعبہ کی استاد ڈاکٹرپروین قمر کے بشمول یونیورسٹی کے دیگر شعبہ جات کے اساتذہ ، اسکالرس اور طلباء کی بڑی تعداد موجود تھی۔۔۔