اسرائیل اتوار کو 737 فلسطینیوں کو رہا کرے گا

اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق ہونے کے بعد قیدیوں کی رہائی کا راستہ ہموار ہوگیا ہے۔ اتوار سے اس عمل کا آغاز ہوگا۔ پہلے مرحلے میں اسرائیل 737 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا،

 

جو مختلف جیلوں میں قید ہیں۔ اسرائیلی وزارتِ انصاف کے مطابق ان قیدیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، اور انہیں اتوار کی شام 4 بجے رہا کیا جائے گا۔ اس سے پہلے اسرائیل نے 95 قیدیوں کی ایک فہرست جاری کی تھی، جن میں زیادہ تر خواتین شامل تھیں۔

 

حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کی منظوری اسرائیلی کابینہ نے ہفتے کی صبح دی، جس کے بعد 737 قیدیوں کی رہائی کا اعلان کیا گیا۔ اس سے پہلے جمعہ کو اسرائیلی سیکیورٹی کابینہ نے بھی اس معاہدے کی منظوری دی تھی۔

 

جنگ بندی معاہدے کے تحت حماس اپنے پاس قید اسرائیلیوں کو اسرائیل کے حوالے کرے گا، جبکہ اسرائیل فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا۔ پہلے گروپ کی رہائی اتوار کو عمل میں آئے گی، جس کے بعد یہ معاہدہ باضابطہ طور پر نافذ ہوجائے گا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *