ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں پہلی بار دعاؤں کا بھی اہتمام، امام اور پادری شرکت کریں گے!

واشنگٹن: ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری کو دوسری بار امریکہ کے صدر بن جائیں گے ان کی تقریب حلف برداری میں پہلی بار دعاؤں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

نومنتخب امریکی صدر 20 جنوری کو باضابطہ طور پر امریکہ کے دوسری بار صدر بن جائیں گے۔ ان کی تقریب حلف برداری کے لیے جہاں غیر معمولی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ وہیں یہ خبر بھی ہے کہ اس تقریب میں پہلی بار دعاؤں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ مسلم، عیسائی اور دیگر مذاہب کے پیشوا شرکت کریں گے۔

عرب نیوز کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں مسلم اماموں، پادریوں سمیت دیگر مذہبی رہنما شرکت کریں گے۔

ان مسلم اماموں میں عراقی نژاد امریکی شہری امام ہشام الحسینی نے بھی ہیں جو تقریب میں شرکت کا باضابطہ اعلان کر چکے ہیں۔ بشام الحسینی مشی گن کے شہرڈیئربورن کے ’’کربلا مرکز برائے اسلامی تعلیمات‘‘ کے ڈائریکٹر بھی ہیں۔

امام ہشام حزب اللہ کے حمایتی مانے جاتے ہیں اور 2007 میں ایک ٹی وی پروگرام میں حزب اللہ کو دہشت گرد تنظیم تسلیم کرنے سے صارف انکار کر چکے ہیں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *