نارائن پور آئی ای ڈی دھماکے میں دو فوجی زخمی

نارائن پور: چھتیس گڑھ کے نارائن پور میں جمعہ کو نکسلیوں نے ایک طاقتور دھماکہ خیز ڈیوائس (آئی ای ڈی) کو دھماکے سے اڑا دیا جس کی وجہ سے دو فوجی زخمی ہوگئے۔

زخمیوں ک علاج کے لیے ہیڈ کوارٹر لایا جا رہا ہے۔ یہ واقعہ گرپا گاؤں میں پیش آیا۔

دونوں زخمی فوجی روڈ اوپننگ پارٹی میں شامل تھے۔ اس دوران نکسلیوں کی طرف سے نصب آئی ای ڈی کی زد میں آکر دونوں فوجی زخمی ہوگئے۔

نارائن پور کے پولیس سپرنٹنڈنٹ پربھات کمار نے اس کی تصدیق کی ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *