ایرانی وزیرخارجہ اور حماس کے اعلٰی رہنما کی ٹیلفونک گفتگو، حمایت پر ایران کی قدردانی

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیرخارجہ سید عباس عراقچی نے حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ کو فلسطین کی عوام اور مقاومت کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ فلسطینی مقاومت اور غزہ کے عوام نے 15 ماہ تک بے مثال بہادری اور استقامت کا مظاہرہ کرتے ہوئے قابض اسرائیلی صہیونی کو شکست دیتے ہوئے جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کو تسلیم کرنے پر مجبور کردیا۔

انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے اصولی موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران ہمیشہ فلسطین کی حمایت کرے گا اور فلسطینی عوام کی مقاومت کی مدد جاری رکھے گا جو اسرائیلی قبضے اور فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے لئے جہاد کررہی ہے۔

گفتگو کے دوران حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ نے غزہ کی تازہ ترین صورتحال اور جنگ بندی مذاکرات کے حوالے سے ایرانی وزیرخارجہ کو مطلع کیا۔

حماس کے اعلی رہنما نے فلسطین کی حمایت پر رہبر معظم انقلاب اسلامی، ایرانی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے علاوہ لبنان، یمن اور عراق کے مزاحمتی گروپوں کی مدد نے اس عظیم کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی عوام اپنی حقوق کے مکمل حصول تک متحد اور ثابت قدم رہیں گے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *