مدینہ کے ڈپٹی گورنر پرنس سعود بن خالد سے انڈین وزیر اقلیتی امور کرن رجیجو کی ملاقات

ریاض ۔ کے این واصف

مدینہ منورہ کے نائب گورنر شہزادہ سعود بن خالد بن فیصل نے حال ہی میں مملکت کے سرکاری دورے پر آئے انڈیا کے وزیر برائے اقلیتی امور و پارلیمانی امور کرن رجیجو سے ملاقات کی۔

 

عرب نیوز کے مطابق انڈیا کی وزارت اقلیتی امور کے سرکاری بیان میں بتایا گیا ہے ملاقات کے دوران مدینہ منورہ میں انڈین حجاج کے قیام کے انتظامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

انڈیا کے وزیر اقلیتی امور کرن رجیجو نے دورے کے دوران جدہ اور مدینہ منورہ کے ائیرپورٹس پر حج ٹرمینلز کا بھی دورہ کیا۔

 

وزیر نے حج ٹرمینل کے دورے کے دوران وہاں زائرین کی آمد و روانگی اور سامان کی ترسیل کے لیے دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *