حیدرآباد ۔ جمعرات کو تلنگانہ-چھتیس گڑھ سرحد پر واقع بیجاپور ضلع میں ماؤنوازوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ڈی آر ڈی (ڈسٹرکٹ ریزرو گارڈ)، کوبرا (کمانڈو بٹالین 3) اور سی آر پی ایف کی 229 بٹالین کے عہدیداروں
سمیت سیکورٹی فورسیس کو بیجاپور، سکما اور دنتے واڑہ اضلاع میں مشترکہ طور پر اطلاع ملی کہ ماؤنواز بستر کے جنوبی جنگلات میں موجود ہیں۔اس اطلاع کے بعد انھیں تلاش کرنے بڑا آپریشن شروع کیا گیا۔ آپریشن کے دوران ماؤنوازوں اور سیکورٹی فورسیس کے درمیان فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں 12 ماؤنوازوں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔
بستر کے آئی جی سندر راج نے بتایا کہ کومبنگ آپریشن جاری ہے اور مکمل تفصیلات جلد ہی فراہم کی جائیں گی۔