آندھرا پردیش: مقامی بلدیاتی انتخابات صرف وہی لڑ سکیں گے جن کے 2 سے زائد بچے ہوں، وزیر اعلیٰ نائیڈو کا اعلان

آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ چندرابابو نائیڈو ریاست میں کم ہوتی آبادی پر فکر مند ہیں، انھوں نے کہا ہے کہ وہ لوگوں کو زیادہ بچے پیدا کرنے کا حوصلہ بخشنے کے مقصد سے پالیسیاں تیار کریں گے۔

<div class="paragraphs"><p>چندرابابو نائیڈو / آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>چندرابابو نائیڈو / آئی اے این ایس</p></div>

چندرابابو نائیڈو / آئی اے این ایس

user

ایک طرف دنیا جہاں بڑھتی آبادی کے مسائل سے نبرد آزما ہیں، وہیں ہندوستانی ریاست آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ ریاست میں آبادی کی گراوٹ سے پریشان ہیں۔ آج کا تعلیم یافتہ گھرانہ ’ہم دو، ہمارے دو‘ پالیسی پر عمل کرتا ہوا دکھائی دیتا ہے، لیکن اب ایسے لوگ آندھرا پردیش میں مقامی بلدیاتی انتخابات کا حصہ نہیں بن سکیں گے۔ اس سلسلے میں آج آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ این. چندرابابو نائیڈو نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کوئی شخص سرپنچ، نگر پارشد یا میئر تبھی بن سکتا ہے جب اس کے 2 سے زیادہ بچے ہوں۔ ظاہر ہے یہ اعلان انھوں نے کیا ہے تاکہ لوگ زیادہ بچے پیدا کرنے پر غور کریں۔

وزیر اعلیٰ نائیڈو نے مذکورہ بالا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس سے آبادی میں گراوٹ کو روکا جا سکے گا۔ اتنا ہی نہیں، وزیر اعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ لوگوں کو زیادہ بچے پیدا کرنے کا حوصلہ بخشنے کے مقصد سے وہ پالیسیاں بھی تیار کریں گے۔

اس سے قبل وزیر اعلیٰ نائیڈو نے کہا تھا کہ ریاست میں آبادی کی شرح بڑھنی چاہیے۔ سبھی کو اس بارے میں سوچنا چاہیے اور فیملی کو کم از کم 2 یا اس سے زیادہ بچے پیدا کرنے کا ہدف رکھنا چاہیے۔ دراصل مرکز کی یوتھ انڈیا-2022 رپورٹ کے طمابق ہمارے ملک میں 25 کروڑ نوجوان 15 سے 25 سال کے درمیان ہیں۔ یعنی نوجوانوں کی تعداد کم ہو رہی ہے، اور اگلے 15 سالوں میں یہ گراوٹ مزید بڑھے گی۔

آندھرا پردیش میں نوجوان آبادی کی کمی سے وزیر اعلیٰ نائیڈو فکرمند ہیں۔ انھوں نے حال ہی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’ایک وقت تھا جب زیادہ بچوں والے اشخاص کو پنچایت یا مقامی بلدیاتی انتخاب لڑنے کی اجازت نہیں تھی۔ اب میں جو کہہ رہا ہوں وہ یہ ہے کہ کم بچوں والے شخص انتخاب نہیں لڑ سکتے۔ آپ سرپنچ، نگر پارشد یا میئر تبھی بن سکتے ہیں جب آپ کے 2 سے زیادہ بچے ہوں۔‘‘ ٹی ڈی پی چیف نائیڈو کا کہنا ہے کہ پرانی نسل کے پاس زیادہ بچے تھے، جبکہ موجودہ نسل نے اسے ایک بچہ تک محدود کر دیا ہے۔ انھوں نے بھی کہا کہ آج کل کچھ ’اسمارٹ‘ لوگ لطف بھری زندگی کے لیے ’ڈبل انکم، نو کڈس‘ (ڈی آئی این کے) نظریہ اختیار کر رہے ہیں، جو مناسب نہیں۔

وزیر اعلیٰ نائیڈو نے عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’’آپ کے والدین نے 4 سے 5 بچے پیدا کیے اور آپ نے اسے 1 تک محدود کر دیا۔ اب اور بھی زیادہ اسمارٹ لوگ کہہ رہے ہیں کہ ’ڈبل انکم نو کڈس‘ ہمیں مزہ لینے دیں۔ اگر ان کے والدین نے ان کی طرح سوچا ہوتا تو وہ اس دنیا میں نہیں آتے۔‘‘ چندرابابو نائیڈو نے اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ ’’سبھی ممالک نے یہ غلطی کی ہے اور ہمیں صحیح وقت پر فیصلہ لینا ہوگا۔ زیادہ بچے پیدا کرنے کی اہمیت پر زور نہیں دیا گیا تو حالات قابو سے باہر ہو جائیں گے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *