مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے ثقافتی اور تبلیغی مرکز کی جانب سے دسویں عالمی اربعین ایوارڈ کی اختتامی تقریب منعقد کی گئی۔
تقریب میں ورلڈ اربعین ایوارڈ کے سات مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افراد کو انعامات سے نوازا گیا۔
رپورٹ کے مطابق عالمی اربعین ایوارڈ
کے سوشل میڈیا سیکشن میں پاکستان کے ہرمیت سنگھ نے پہلی پوزیشن حاصل کی جب کہ ایران کے عباس غلامی نے دوسری اور حسینی ایسوسی ایشن آف لندن، نجف کے امام علی آفیشل پیج اور ہندوستان کے عرفان حسین کو مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن سے نوازار گیا۔
اس ایوارڈ کے فوٹو سیکشن میں عراق کے احمد المصطفیٰ یاسین نے پہلی جب کہ ایران کے مہدی تیرانی اور امیر حسین کمالی نے مشترکہ طور پر دوسری اور عراق کے رحیم السلوی نے تیسری پوزیش حاصل کی۔
فوٹو سیکشن میں اٹلی سے پوریا نبیتی اور ایران سے علی نجفی کو بھی اعزاز سے نوازا گیا۔
اربعین ورلڈ ایوارڈ کے ویڈیو سیکشن میں ایران کے روح اللہ نحوی نے پہلی پوزیش، اٹلی کے حسن ڈی کولا اور پوریا نبیتی نے مشترکہ طور پر دوسری جب کہ ایران کے سجاد دہنوی اور علی شہاب نژاد نے تیسری پوزیش حاصل کی۔
سفرنامے کے سیکشن کے فاتحین میں ایران کی مینا فرقانی نے پہلی، عراق کی نور البتول حسین ذکی نے دوسری اور ایران کی نرگس مقصودی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
تصنیف و تالیف کے سیکشن میں ایران سے کمال الدین شاہ رخ اور ایران سے بشریٰ (زہرہ) صاحبی نے مشترکہ طور پر پہلی، ایران سے ابراہیم اکبری دزگاہ نے دوسری اور ایران سے پیرحسین کولیوند اور مولوی محمد برخی نے مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
دسویں عالمی اربعین ایوارڈ کے شعری حصے میں ایران کے محمد رضا طہماسبی نے پہلی، عمان کے عقیل علاوتی نے دوسری اور ایران کے علی مشوری اور اٹلی کے نکولا حسن ڈیکولا نے مشترکہ تیسری پوزیشن حاصل کی۔
تاہم روس سے زینب کاملووا اور ایران سے اعظم سعادت مند اور شیخ علی صالحی کو بھی اس سیکشن میں انعام سے نوازا گیا۔
سرود اور مدح خوانی کے شعبے نے بھی اس ایوارڈ میں اپنے فاتحین کا اعلان کیا۔ اس سلسلے میں صادق آہنگران نے پہلی، تاجکستان کے عمر تیمور نے دوسری اور افغانستان کے جلیل احمد قربانی اور ایران کے شہروز حبیبی نے مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
اس سیکشن کے فاتحین میں تاجکستان سے لایق شاہ خلف، نائجیریا سے محمد کبیر سلیمان اور بھارت سے آصف علی خان کو بھی انعام سے نوازا گیا۔
تقریب کے اختتام پر عالمی اربعین ایوارڈ کے 10ویں ایڈیشن کے فاتحین کی تصویری کتاب اور گیارہویں ایوارڈ کے پوسٹر کی نقاب کشائی کی گئی۔