تلنگانہ کے کھمم میں چہارشنبہ 15 جنوری سے تبلیغی جماعت کے اجتماع کا آغاز

حافظ محمد جواد احمد کی رپورٹ

تلنگانہ کے کھمم میں چہارشنبہ 15 جنوری سے تبلیغی جماعت کے اجتماع کا آغاز ہو رہا ہے، اور تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ یہ اجتماع کھمم شہر کے جدید عیدگاہ گلہ گوڑم کے وسیع میدان میں منعقد ہو رہا ہے۔ اجتماع کا آغاز 15 جنوری کو ظہر کے بعد ہوگا اور اختتام 17 جنوری بروز جمعہ نماز جمعہ کے بعد دعا کے ساتھ ہوگا۔

 

متحدہ کھمم ضلع کے دعوت و تبلیغ کے ذمہ داران گزشتہ چار ماہ سے جماعتوں کی شکل میں اجتماع کی دعوت دینے میں مصروف رہے ہیں۔ اجتماع میں نظام الدین مرکز دہلی سے علماء اور دعوت و تبلیغ کے ذمہ داران شرکت کر رہے ہیں۔ تقریباً 30 ہزار سے زائد افراد کی شرکت متوقع ہے۔ اجتماع گاہ میں شرکاء کے لیے قیام و طعام کے معقول انتظامات کیے گئے ہیں۔

 

16 جنوری کو صبح 11 بجے سے دوپہر 1 بجے تک علماء کے لیے ایک خصوصی نشست رکھی گئی ہے، جو عیدگاہ گلہ گوڑم کے میدان میں ہی منعقد ہوگی۔ اس کے لیے ایک خصوصی پنڈال بنایا گیا ہے۔ حافظ محمد جواد احمد، امام و خطیب مسجد زین العابدین مرکز کھمم، نے متحدہ کھمم ضلع کے تمام مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس اجتماع میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کریں اور اکابرین امت کے بیانات سے فائدہ اٹھائیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *