دہلی ہائی کورٹ نے اے آئی ایم آئی ایم کے امیدوارطاہر حسین کو کاغذات نامزدگی داخل کرنے کے لیے پیرول دی

دہلی ہائی کورٹ نے اے آئی ایم آئی ایم کے امیدوار طاہر حسین کو آئندہ اسمبلی انتخابات کے لیے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے لیے پیرول کی منظوری دے دی ہے۔ وہ دہلی فسادات کیس میں جیل میں ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

دہلی ہائی کورٹ نے اے آئی ایم آئی ایم کے امیدوار طاہر حسین کو آئندہ اسمبلی انتخابات کے لیے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے لیے پیرول کی منظوری دے دی ہے۔ طاہر حسین دہلی فسادات کیس میں جیل میں ہیں۔ اے آئی ایم آئی ایم نے انہیں دہلی کی مصطفی آباد اسمبلی سیٹ سے ٹکٹ دیا ہے۔

دہلی ہائی کورٹ نے عرضی گزار کے خلاف الزامات کی سنگینی کو نظر انداز نہیں کیا کہ وہ 2020 میں شمال مشرقی دہلی ضلع میں فسادات کےمرکزی ملزم ہیں جس کے نتیجے میںپچاس سے زیادہ لوگ مارے گئے تھے۔ بنیچ نے کہا، صرف اس لیے کہ درخواست گزار پہلے میونسپل کونسلر رہ چکے ہیں ان کو  عبوری ضمانت کا حق نہیں دیا جا سکتا۔

ہائی کورٹ نے پیرول کی شرائط رکھی ہیں۔ طاہر حسین کو عوامی تقاریر کرنے یا میڈیا کو بیان دینے سے روک دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ انہیں فون استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، چاہے وہ موبائل ہو یا لینڈ لائن یا انٹرنیٹ۔ وہ نامزدگی کے عمل سے متعلقہ عہدیداروں کے علاوہ کسی بھی شخص سے بات چیت نہیں کریں گے۔

عدالت نے کہا کہ طاہر حسین میڈیا سے خطاب نہیں کریں گے۔ ملزمان کے اہل خانہ موجود رہ سکتے ہیں لیکن انہیں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تصاویر پر کلک کرنے یا سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے سابق کونسلر طاہر حسین نے دہلی ہائی کورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کی تھی، جس پر عدالت نے پیر کو سماعت کی۔ طاہر حسین دہلی فسادات کیس میں جیل میں ہیں۔نیوز پورٹل ’آج تک‘ پر شائع خبر کے مطابق  اس کے علاوہ ایک اور ملزم شفا الرحمان کو بھی اے آئی ایم آئی ایم نے دہلی اسمبلی انتخابات میں اوکھلا اسمبلی حلقہ سے ٹکٹ دیا ہے۔ شفا الرحمان دہلی فسادات کیس میں تہاڑ جیل میں بند ہیں۔ ان کے خلاف یو اے پی اے کا مقدمہ درج ہے۔ شفاء الرحمن جامعہ الومنی کے صدر تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *