بھوانی سیکٹر کے مکڑی علاقے میں زوردار دھماکے سے علاقہ میں افرا تفری مچ گئی، اس دھماکہ میں 6 جوان زخمی ہو گئے جنھیں علاج کے لیے راجوری کے فوجی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
جموں و کشمیر کے نوشہرہ میں زوردار دھماکہ کی وجہ سے علاقہ میں افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ دھماکہ نوشہرہ واقع ایک کان میں ہوا ہے اور بارودی سرنگ پھٹنے سے یہ واقعہ پیش آیا۔ موصولہ اطلاع کے مطابق نوشہرہ کے بھوانی سیکٹر واقع مکڑی علاقہ میں دھماکہ ہوا ہے جس میں کم از کم 6 جوان زخمی ہوئے ہیں۔ ان زخمی جوانوں کو فوری طور پر علاج کے لیے راجوری کے فوجی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
افسران نے اس دھماکہ سے متعلق جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ جوان جس وقت گشت پر تھے، تبھی نوشیرا سیکٹر میں کھمبا قلعہ کے پاس صبح تقریباً 10.45 بجے ایک فوجی غلطی سے بارودی سرنگ کے اوپر چلا گیا۔ اس وجہ سے ہی وہاں پر دھماکہ ہوا اور کچھ فوجی زخمی ہو گئے۔ افسران نے یہ بھی بتایا کہ زخمیوں کو فوراً اسپتال لے جایا گیا اور فی الحال سبھی کی حالت مستحکم ہے۔ افسران کا کہنا ہے کہ کنٹرول لائن کے پاس آگے کے علاقوں میں بارودی سرنگیں ہیں جو بارش کی وجہ سے بہہ جاتی ہیں۔ اسی وجہ سے اس طرح کے حادثات پیش آتے ہیں۔
اس سے قبل 9 دسمبر 2024 کو جموں کے پونچھ میں بھی اسی طرح کا دھماکہ ہوا تھا جس میں ایک جوان شہید ہو گیا تھا۔ فوجی ترجمان نے اس وقت بتایا تھا کہ 25 نیشنل رائفلز کے حولدار وی سبیا وریکنٹا کی پونچھ کے تھانیدار ٹیکری میں گشت کے دوران ایک بارودی سرنگ دھماکہ کے بعد ہو گئی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔