ایک شخص نے چوروں کو حیران کرنے کے لیے انوکھا طریقہ اپنایا۔ اس نے کاغذ پر ایک پیغام لکھا اور اپنے گھر کے دروازے پر چسپاں کر دیا۔
پیغام میں لکھا تھا: “ہم سنکرانتی کے لیے زیورات اور رقم لے کر گاؤں جا رہے ہیں۔ براہ کرم ہمارے گھر نہ آئیں۔”
یہ پوسٹر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گیا اور لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ عام طور پر تہواروں کے موقع پر لوگ اپنے آبائی گاؤں جاتے ہیں، اور اسی وقت چور چوری کی وارداتیں کرتے ہیں۔ یہ پیغام چوروں کو چونکانے کے لیے لکھا گیا تھا۔
حیدرآباد اور آس پاس کے علاقوں میں سنکرانتی کے موقع پر لوگ بڑی تعداد میں گاؤں یا رشتہ داروں کے گھروں میں جاتے ہیں
۔ یہ تحریر بھی حیدرآباد کے ایک علاقہ ایک شخص کے مکان کی بتائی جا رہی ہے، جس نے مزاحیہ انداز میں چوروں کو پیغام دیا۔ جس پر محلہ والے دیکھ کر حیران رھ گئے۔