دہلی اسمبلی انتخاب: کانگریس نے اپنی 5 گارنٹیاں اور عآپ-بی جے پی کی ناکامیاں گھر گھر پہنچانے کے لیے 5 گاڑیوں کو کیا روانہ

5 ایل ای ڈی وَین میں موجود ویڈیو گرافکس کے ذریعہ یہ دکھانے کی کوشش کی گئی ہے کہ کس طرح کیجریوال اور مودی نے عوام کے پیسوں سے ’شیش محل‘ اور ’راج محل‘ تعمیر کرا رکھا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>کانگریس کے ذریعہ سبھی اسمبلی حلقوں کے لیے روانہ ایل ای ڈی وین، تصویر @INCDelhi</p></div><div class="paragraphs"><p>کانگریس کے ذریعہ سبھی اسمبلی حلقوں کے لیے روانہ ایل ای ڈی وین، تصویر @INCDelhi</p></div>

کانگریس کے ذریعہ سبھی اسمبلی حلقوں کے لیے روانہ ایل ای ڈی وین، تصویر @INCDelhi

user

نئی دہلی: دہلی حکومت کے سابق وزیر اور کانگریس کے سینئر لیڈر ڈاکٹر نریندر ناتھ نے منگل (14 جنوری) کے روز 5 ایل ای ڈی وَین کو ہری جھنڈی دکھا کر دہلی کے 70 اسمبلی حلقوں کے لیے روانہ کیا۔ وَین کے ذریعہ ایک طرف جہاں کانگریس دہلی کی عوام کے لیے اعلان کردہ اپنی 5 گارنٹیوں کو گھر گھر پہنچانے کی کوشش کرے گی، وہیں دوسری جانب گزشتہ 10 سالہ دور حکومت میں کیجریوال نے دہلی اور دہلی کے لوگوں کی کیا حالت کر رکھی ہے، اس سے بھی عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں لوگوں کو یہ بھی بتایا جائے گا کہ کیجریوال کے ذریعہ کیے گئے اب تک کے تمام وعدے جھوٹے اور ادھورے ثابت ہوئے ہیں۔ اگر کانگریس دوبارہ حکومت میں آتی ہے تو وہ عوام سے کیے گئے تمام وعدوں کو اسی طرح پورا کرے گی جس طرح کانگریس یا انڈیا اتحاد حکومت والی ریاستوں میں پورے کیے جا رہے ہیں۔

کانگریس کی گارنٹی کو لوگوں تک پہنچانے والی وَین پر جو ٹیگ لائن ہے اس میں لکھا گیا ہے ’10 سال سے رکے وِکاس کو آگے بڑھانے کے لیے کانگریس ضروری ہے۔‘ ایل ای ڈی وَین روانہ کیے جانے کے موقع پر موجود اہم لیڈران میں اے آئی سی سی کے قومی ترجمان ابھے دوبے، سدھارتھ راؤ، جتن شرما، تصویر سولنکی، ترجمان اسماء تسلیم، رشمی سنگھ مِگلانی اور ارون اگروال شامل تھے۔ اس ایل ای ڈی وَین کے ذریعہ کانگریس پارٹی، رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی اور دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دویندر یادو کے ذریعہ کیے گئے وعدوں کو تمام 70 اسمبلی حلقوں کی عوام تک پہنچایا جائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ کانگریس پارٹی نے اسمبلی انتخاب کے پیش نظر لوگوں سے جو وعدے کیے ہیں ان میں ’پیاری دیدی یوجنا‘ کے تحت خواتین کو ماہانہ 2500 روپے، دہلی کے لوگوں کے لیے 25 لاکھ روپے کی مفت ہیلتھ انشورنس اسکیم اور تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کے لیے 8500 روپے ماہانہ کی گارنٹی اپرنٹس شپ شامل ہیں۔ ساتھ ہی وَین میں نصب ویڈیو گرافکس کے ذریعہ کیجریوال حکومت کی بدعنوانی، بدعہدی، ٹوٹی سڑکیں اور کووڈ-19 وبا کے دوران حکومت کی لاپرواہی سے ہونے والی اموات کو دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو گرافکس میں یہ بھی دکھانے کی کوشش کی گئی ہے کہ کس طرح کیجریوال اور مودی نے عوام کے پیسوں سے ’شیش محل‘ اور ’راج محل‘ تعمیر کرا رکھا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *