500 مسافروں کو لے کر ولوپورم-پڈوچیری ٹرین صبح 5:25 بجے روانہ ہوئی۔ ٹرین کے موڑ پار کرتے ہوئے ایک ڈبہ پٹری سے اتر گیا۔ حادثے میں کسی مسافر کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔
تمل ناڈو میں پڈوچیری جانے والی میمو (مین لائن الیکٹرک ملٹی پل یونٹ) ٹرین کے 5 ڈبے ولّوپورم کے قریب پٹری سے اتر گئے۔ پی آر او ریلوے چنئی کے مطابق تیز آواز آنے کے بعد ٹرین کو فوراً روک دیا گیا، جس سے بڑا حادثہ ٹل گیا۔ سبھی مسافروں کو محفوظ طریقے سے ٹرین سے باہر نکال لیا گیا۔ ریلوے ملازم اور انجینئر جائے وقوع پر پہنچے اور پٹری سے اتری ٹرین کی مرمت کے لیے فعال طور پر کام کرنے لگے۔
راحت کی بات ہے کہ اس حادثہ میں کسی مسافر کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔ حادثے کے بعد 3 گھنٹے تک ٹرینوں کی آمد و رفت متاثر رہی۔ ریلوے ملازمین نے مورچہ سنبھالتے ہوئے ٹرینوں کے لیے راستہ صاف کیا۔ اس واقعہ کی جانچ کا حکم دے دیا گیا ہے۔ افسر یہ پتہ لگا رہے ہیں کہ یہ واقعہ تکنیکی خرابی سے ہوا یا اس کی کوئی اور وجہ بھی ہو سکتی ہے۔ افسروں کا کہنا ہے کہ جانچ پوری ہونے کے بعد ہی ٹرین کے پٹری سے اترنے کی اصل وجہ پتہ چل سکے گی۔
ذرائع کے مطابق تقریباً 500 مسافروں کو لے کر ولوپورم-پڈوچیری ٹرین صبح 5:25 بجے ولوپورم روانہ ہوئی۔ ٹرین جب ایک موڑ پار کر رہی تھی، تبھی اس کا ایک ڈبہ پٹری سے اتر گیا اور لوکو پائلٹ نے اسے دیکھ لیا اور فوراً ٹرین کو روک دیا۔ لوکو پائلٹ کی اس مستعدی و سوجھ بوجھ سے ایک بڑا حادثہ ٹل گیا اور سینکڑوں لوگوں کی جان بچ گئی۔ اس حادثہ کی وجہ سے ولوپورم راستے پر صبح 8:30 بجے تک ٹرین کی آمد و رفت میں رکاوٹ آئی جس کی وجہ سے مسافروں کو تھوڑی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔