شکایت کے بعد تحقیقات شروع کی گئیں اور پی ڈبلیو ڈی کے ایگزیکٹو انجینئر کو اس معاملے میں قصوروار پایا گیا۔ ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی، جس میں الزام ہے کہ انہوں نے سرکاری گاڑی کا غلط استعمال کیا۔ اس شکایت میں آتشی کا براہ راست نام بھی لیا گیا ہے اور ان پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے انتخابی تشہیر کے دوران سرکاری وسائل کا غلط استعمال کیا۔
اس دوران، آتشی کی انتخابی مصروفیات جاری ہیں۔ 13 جنوری کو وہ اپنے کاغذات نامزدگی داخل کرنے والی تھیں لیکن انتخابی مہم کی مصروفیات کے باعث وہ یہ کام نہ کر سکیں۔ آتشی نے اعلان کیا کہ وہ 14 جنوری کو اپنے کاغذات نامزدگی داخل کریں گی۔