وال سٹریٹ جرنل کا حماس کے نئے سربراہ کے انتخاب کے بارے میں دعویٰ!

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے تاس نیوز کا حوالہ دیتے ہوئے حماس کے نئے رہنما کے انتخاب کا دعویٰ کیا ہے۔

 اس امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام کے کمانڈر محمد سنوار غزہ کی پٹی میں حماس کے نئے رہنما منتخب ہوگئے ہیں۔ 

وال سٹریٹ جرنل کے مطابق محمد سنوار حماس کے سابق رہنما یحییٰ سنوار کے چھوٹے بھائی ہیں جنہیں اکتوبر 2024 میں شہید کر دیا گیا تھا۔ 

مذکورہ اخبار نے مزید لکھا کہ یحییٰ سنوار کی شہادت کے بعد قطر میں حماس کے دفتر نے نیا سربراہ منتخب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 
وال سٹریٹ جرنل نے لکھا ہے کہ غزہ کی پٹی میں مزاحمتی گروپ اس وقت محمد سنوار کی قیادت میں ہیں۔ 
کہا جاتا ہے کہ محمد سنوار کے حماس کی عسکری شاخ کے سربراہ محمد ضیف کے ساتھ قریبی تعلقات تھے۔ 
وال سٹریٹ جرنل محمد سنوار کو حماس کا ایک پرانا رکن سمجھتا ہے جس کی عمر اب تقریباً 50 سال ہے اور وہ اپنے بڑے بھائی سے بہت متاثر تھے۔
 وال اسٹریٹ جرنل کے ذرائع نے بتایا ہے کہ محمد سنوار طویل عرصے سے صیہونی حکومت کی خفیہ ایجنسیوں کو ناکام بنانے میں کامیاب رہے ہیں، جس کی کی وجہ سے انہیں شیڈو “سایہ” کا خطاب ملا ہے۔”

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *