وزیر پی سرینواس ریڈی کے ہاتھوں کیلنڈر کا رسم اجراء

۔ روزنامہ انگریزی دکن ویژن اخبار کی جانب سے سال نو 2025 کے کیلنڈر کا کھمم کے ایس آر گارڈن میں ریاستی وزیر مال و اطلاعات و تعلقات عامہ پی سرینواس ریڈی کے ہاتھوں رسم اجراء انجام دیا گیا اس موقع پر روزنامہ انگریزی دکن ویژن کے متحدہ کھمم ضلع کے چیف بیرو شیخ جانی پاشا اور انگریزی اخبارات سے وابستہ صحافی حضرات بھی موجود تھے اس موقع پر ریاستی وزیر مال و اطلاعات و تعلقات عامہ نے کہا کے صحافت عوام اور حکومت کے درمیان ایک پل کے مانند ہے صاف و شفاف صحافت ہی عوام اور حکومت کے درمیان مقبول ھوتی ہے پی سرینواس ریڈی نے انگریزی روزنامہ دکن ویژن کے تمام عملے کو سنکرانتی تہوار کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *