حیدرآباد ۔ شرفیہ قرأت اکیڈیمی کے گیارھویں دو روزہ مسابقہ حسن قرأت قرآن کریم کا انعقاد
مسابقے کے اصول و ضوابط:
1) مسابقے بتاریخ 1 & 2 فروری 2025 بروز ہفتہ اور اتوار کو آفیسرس میس میں منعقد ہونگے
2) مرد و خواتین کے دو زمرے جونیر اور سینیر ہونگے
3) مردوں کے جونیر گروپ میں 7 سال سے لے کر 15 سال تک اور سینیر گروپ میں 16 سال سے 35 سال کے قراۓ کرام حصہ لے سکیں گے
4) خواتین کے جونیر گروپ میں 7 سال سے لے کر 15 سال تک اور سینیر گروپ میں 16 سال سے 35 سال کی خواتین حصہ لے سکیں گی
5) مردوں کے جونیر گروپ کے قاری صاحبان اپنا منتخبہ رکوع تلاوت کر سکتے ہیں جبکہ سینیٔر گروپ کے قاری صاحبان کو جج صاحبان کا دیا ہوا رکوع تلاوت کرنا ہوگا
6 ) خواتین کے جونیر اور سینیر گروپ کی قاریات اپنا منتخبہ رکوع تلاوت کر سکیں گی
7) ہر دو گروپ میں جونیر کو 3 منٹ اور سینیر کو 5 منٹ کا وقت دیا جاۓ گا وقت کی کمی بیشی کا اختیارجج صاحبان کو ہوگا
8) جج صاحبان کا فیصلہ آخری اور حتمی ہوگا
9 ) ہر زمرے میں انعام اول کو 10000 روپے اور ایک گولڈ میڈل اور خوبصورت سند دیجاۓ گی
10) دوم کو 7000 روپے سلور میذل اور خوبصورت سند دیجاۓ گی
11) سوم کو 5000روپے برانز میڈل اور خوبصورت سند دیجاۓ گی
12) ہر زمرے میں پانچ ترغیبی انعامات فی کس 1000روپے اور خوبصورت سند دیجاۓ گی 11 ) ہر شریک مسابقہ کو 100 روپے تحفہ اور خوبصورت سند دیجاۓ گی
13) ہر زمرے میں جونیر میں پچاس اور سینیر میں پچاس قاری/ قاریات کا انتخاب عمل میں آئیگا
14)جو قاری / قاریات گذشتہ شرفیہ قرأت اکیڈیمی کے مسابقوں میں اول انعام پا چکے ہیں انہیں مسابقے میں شرکت کی اجازت نہیں ہوگی
*نوٹ : ہر زمرے کے قاری/ قاریہ کو دو منٹ کی قرأت کی ویڈیو کلپ بغیر کسی صوتی آلے کی مدد کے 28 جنوری کی رات 12 بجے تک بھیجنا ہوگا اس کے بعد بھیجی جانے والی قرأتیں مسابقے میں شامل نہیں کی جائیں گی ویڈیو کے ساتھ آدھار کارڈ لازمی بھیجنا ہوگا اور تلاوت سے پہلے اپنا نام اورعمر ویڈیو میں ضرور بتانا ہوگا اور تمام ویڈیوز اس نمبر پر بھیجیں ( *9393072196* ) جن قاری / قاریہ کا انتخاب ہوگا شرفیہ قرأت اکیڈیمی انتظامیہ کی جانب سے ان کو فون کے ذریعہ 31 جنوری کی رات 9 بجے تک اطلاع کر دی جائے گی اور انہیں قاری / قاریات کو مسابقہ میں پڑھنے کی اجازت ہوگی
عوام الناس سننے کےلۓ بلا تعداد تشریف لا سکتے ہیں دیگر معلومات کے لئے سکریٹری قاری محمد ظہیر الدین سے اس نمبر پر ربط کریں *9849024785*