مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کے مشیر “جیک سلیوان” نے “سی این این” ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے دعوی کیا کہ ہم غزہ جنگ بندی معاہدے کے بہت قریب ہیں اور مشرق وسطیٰ (مغربی ایشیا) میں صدر جوبائیڈن کے ایلچی اس مقصد کے حصول کے لئے دوحہ میں موجود ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم اسرائیل اور حماس کے درمیان معاہدے کے بہت قریب ہیں، تاہم ابھی فنش لائن تک نہیں پہنچے ہیں۔
دوسری طرف امریکی ویب سائٹ Axios نے وائٹ ہاؤس کے حوالے سے بتایا ہے کہ غزہ میں حماس کے زیر حراست صہیونی قیدیوں کی رہائی کے حوالے سے مذاکرات جاری ہیں اور ٹرمپ کے اقتدار سنبھالنے سے قبل فریقین ممکنہ طور پر کسی معاہدے تک پہنچ جائیں گے اور توقع ہے کہ بائیڈن جلد ہی نیتن یاہو سے قیدیوں کے معاہدے اور جنگ بندی کے بارے میں رابطہ کریں گے۔