نئی دہلی: عام آدمی پارٹی نے الیکشن کمیشن سے بی جے پی کی شکایت کی ہے۔ اُس نے بھگوا جماعت پر مثالی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا۔
شکایت میں کہا گیا کہ بی جے پی نے سوشیل میڈیا پر ایک جھوٹا ویڈیو شیئر کیا ہے، جس میں گڑھے والی سڑکوں کو دہلی کی سڑکیں بتایا گیا ہے، جبکہ اصل میں یہ سڑکیں ہریانہ کے فریدآباد کی ہیں۔
عام آدمی پارٹی نے کہا کہ بی جے پی سوشیل میڈیا چینلز پر غلط جانکاری دے رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے الزام پر بی جے پی کی طرف سے فوری ردِعمل سامنے نہیں آیا۔