تاجروں کیلئے خوشخبری

لاہور: بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے تجارت اور معاشی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پاکستانیوں کے لئے ویزا پروسس آسان کردیا ہے۔ موجودہ حکومت نے ڈھاکہ سے کلیئرنس کی شرط برخواست کردی۔

بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر برائے پاکستان اقبال حسین نے لاہور چیمبرس آف کامرس اینڈ انڈسٹریز نے ہفتہ کے دن بزنس کو کمیونٹی سے یہ بات کہی۔ اخبار ڈان نے اطلاع دی کہ اقبال حسین نے کہا کہ آگے بڑھنے کے لئے دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانااولین ترجیح ہونا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ مشیراعلیٰ محمد یونس کی عبوری حکومت پاکستان کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کے لئے بے قرار ہے، جو گزشتہ زائد از 10 برس سے اطمینان بخش نہیں تھے۔ اقبال حسین نے کہا کہ 18کروڑ کی آبادی والا بنگلہ دیش پاکستان کے لئے اہم صارفین مارکٹ ہے۔ پاکستان اِس سے استفادہ کرسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ محمد یونس علاقائی تعاون بڑھانے کی کوشش میں ہے۔ وہ چاہتے ہیں کہ جنوب ایشیائی ممالک کے مابین وسیع تر اشتراک ہو۔ انہوں نے علاقائی تجارت اور تعاون کو بڑھاوا دینے کے لئے سارک (ساؤتھ اسوسی ایشن فور ریجنل کوآپریشن) میں نئی جان ڈالنے کی اہمیت پر زور دیا۔

ہائی کمشنر نے کہا کہ دونوں ممالک کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ موجودہ نسل کے لئے مواقع پیدا کریں اور باہمی تجارت و تعاون میں حائل رکاوٹیں دور کریں۔ لاہور چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایل سی سی آئی) کے صدر میاں ابوذرشاد نے اعداد و شمار کے حوالہ سے کہا کہ جاریہ مالی سال کے دوران پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو طرفہ تجارت 718 امریکی ڈالر کی رہی۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *