چیف منسٹر ریونت ریڈی کی ہاتھوں سابق گورنر ودیا ساگر راو کے کتاب کی رسم اجرائی

چیف منسٹر ریونت ریڈی نے کہا کہ سابق گورنر سی ایچ ودیا ساگر راؤ کا تجربہ ریاست کے لیے بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں کسی قسم کا تعصب نہیں ہے اور وہ اپوزیشن قائدین کے کسی  بھی رائے قبول کرنے کے لیے تیار ہیں۔ یہ بات انہوں نے ودیا ساگر راؤ کی خودنوشت “اونیکا” کی رسمِ اجراء کے موقع پر کہی۔

 

ریونت ریڈی نے کہا کہ چاہے وہ اپوزیشن کے قائدین کی ، جہاں ضرورت ہو، ان کے تجربے سے فائدہ اٹھائیں گے۔ ہم تلنگانہ کو ٹریلین ڈالر کی معیشت میں تبدیل کرنے کے لیے کوشش کر رہے ہیں۔

 

میٹرو اور ریجنل رنگ روڈ کے معاملے میں مرکز کے تعاون کی ضرورت ہے۔ میں نے وزیر اعظم نریندر مودی سے درخواست کی کہ وہ اس میں مدد کریں، کیونکہ مرکز کے تعاون کے بغیر ریاستوں کی ترقی مکمل نہیں ہو سکتی۔”

 

انہوں نے مزید کہا کہ حیدرآباد میٹرو، جو کبھی دوسرے مقام پر تھی، اب نویں مقام پر پہنچ گئی ہے، اور اس کی ترقی کے لیے منظوری حاصل کرنا ضروری ہے۔

 

ریاست کے مفادات کے لیے مختلف جماعتوں کو متحد ہو کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمیں آندھرا پردیش کے امراؤتی سے نہیں بلک عالمی معیار کے شہروں سے مقابلہ کرنا ہوگا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *