حضرت علی کے تعلیمات پر عمل سے کامیابی ، جشن مولود کعبہ، سیمینار نہج البلاغہ سے مقریرین کا خطاب۔

حضرت علی کے تعلیمات پر عمل سے کامیابی ، جشن مولود کعبہ، سیمینار نہج البلاغہ سے مقریرین کا خطاب۔

سفیر نیوز 13-01-2025۔ کل ہند کلچرل سوسائٹی کی جانب سے سالار جنگ میوزیم میں ایک سیمینار بہ عنوان نہج البلاغہ و جشن مولود کعبہ رکھا گیا۔ اس سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مولانا پروفیسر سید شاہ زین العابدین حسنی حسینی چشتی قادری جعفری سجادہ نشین بارگاہ آئنہ پور نے کہا کہ حضرت علی کا اسلام میں اہم مقام ہے۔ ان کے بتاے ہوئے راستہ پر چلنا کامیابی کی ضمانت ہے۔ جناب ایم اے ستار رکن قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان حکومت ہند نے اپنی تقریر میں کہا کے حضرت علی کو چاہنا الگ بات ہے اور ان کے بتاۓ ہوے راستے پر چلنا الگ بات ہے۔ حضرت علیؓ نے ہمیشہ ہر حال میں اپنے حق کے لۓ ثابت قدم رہنے کی تلقین کی۔ کمزور پر رحم کرنا اور تعلیم حاصل کرنے پر خصوصی توجہ دی۔ بنا علم کوئی بھی قوم ترقی حاصل نہیں کر سکتی۔ جناب محمد ایوب شاد جواہر گروپ آف ایجوکیشن نے کہا کہ مسلمانوں کو تعلیمی میدان میں آگے آنے کی ضرورت ہے۔ اسلام میں حضرت علی کو باب العلم کہا گیا ہیں۔ مولانا سید جعفر حسین ایڈیٹر صداۓ حسینی نے مسلمانوں میں بےجا رسومات کے بڑہتے چلن پر سخت تنقید کی آج کے دور میں بےتحاشہ مال لڑکی کی شادی پر خرچ کیا جارہا ہے۔ ایک وقت کے کھانے کے لیے والدین مقروض ہورہے ہیں۔ بڑے پیمانے پر اس لعنت کے خلاف آواز اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ مسجد میں نکاح اور رات دیر گئے بارات باجہ یہ اسلام میں کہاں ہے۔ جناب زین العابدین ناہید نے حضرت علی کے فضائل پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ اس سیمینار سے جناب میر حیدر علی جعفری سینیٔر کانگریں قائد، جناب میر فراست علی باقری بی جے پی قائد، جناب سید عبد الغفار محترمہ رباب فاطمه اور دیگر معززین نے خطاب کیا۔ صدر سوسائٹی جناب زاہد علی مرزا اور سید تاجدار رضوی نی تمام کا شکریہ ادا کیا۔ مختلف شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والی شخصیوں کو ان کی خدمات کے اعتراف میں شال پوشی کی گئ اور مومنٹو دۓ گۓ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *