سپریم کورٹ نے ہم جنس پرستوں کی شادیوں کی قانونی حیثیت سے متعلق درخواستیں مسترد کردیں
نئی دہلی: ہندوستان کے سپریم کورٹ نے ہم جنس پرستوں کی شادیوں کو قانونی حیثیت دینے کے حوالے سے دائر درخواستوں کو مسترد کرتے ہوئے اس بابت اپنے سابقہ فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔ عدالت نے واضح کیا کہ اس سے قبل جاری کیا گیا فیصلہ صحیح تھا اور اس میں کسی قسم کی قانونی غلطی نہیں تھی
جس کی وجہ سے ہم جنس پرستوں کی شادیوں کو ‘اسپیشل میرج ایکٹ’ کے تحت قانونی طور پر تسلیم نہیں کیا جا سکتا۔یہ فیصلہ اُس وقت آیا جب کچھ درخواست گزاروں نے سپریم کورٹ سے درخواست کی تھی کہ وہ اپنے پچھلے فیصلے پر نظرثانی کرے۔ درخواستوں میں کہا گیا تھا کہ عدلیہ کو ہم جنس پرستوں کے شادی کے حق کو تسلیم کرنا چاہیے، تاکہ انہیں قانونی تحفظ حاصل ہو سکے۔ تاہم، سپریم کورٹ کی بنچ نے آج ان درخواستوں کو خارج کرتے ہوئے کہا کہ
جسٹس رویندر بھٹ، جسٹس ہیما کوہلی اور جسٹس نرسمہا پر مشتمل پچھلی بنچ کے فیصلے میں کوئی غیر قانونی پہلو نہیں ہے اور اس پر نظرثانی کی ضرورت نہیں ہے۔