راہل گاندھی کی معروف ڈیری برانڈ ’کیونٹرز‘ کے بانیوں سے ملاقات، روایات اور جدت کے امتزاج پر گفتگو…دیکھیں ویڈیو

گفتگو میں انہوں نے کاروباری چیلنجز کا بھی ذکر کیا، جیسے کہ ایف ایم سی جی سیکٹر میں کم مارجن اور بڑے شہروں میں بڑھتی ہوئی مسابقت۔ اس کے باوجود ان کا عزم ہے کہ وہ جدت اور روایات کے امتزاج سے ایک مستند اور قابل احترام کاروبار کو فروغ دیں گے۔

راہل گاندھی نے کہا کہ یہ ملاقات صرف کیونٹرز کی کہانی سننے تک محدود نہیں تھی، بلکہ یہ ایک مثال ہے کہ کس طرح دیانت دار اور اصولوں کے مطابق کاروبار ہندوستان کے کاروباری جذبے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ ایسے کاروبار، جو معاشی ترقی کا ذریعہ ہیں، کو مزید تعاون فراہم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ ترقی کی نئی منازل طے کر سکیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *