راجندرنگر میں حائیڈرا کی انہدامی کارروائیاں جاری،4 ایکڑزمین پر تعمیر کی گئی تھیں غیر قانونی عمارتیں

حیدرآباد: جی ایچ ایم سی کے حدود میں حائیڈرا طرز کی انہدامی کارروائیاں مسلسل جاری ہیں۔ کروڑوں روپے مالیت کی وقف (Endowment Department) زمینوں پر قبضے کے بعد ہائی کورٹ کے احکامات کے تحت وقف ڈپارٹمنٹ کی نگرانی میں راجندر نگر میں انہدامی کارروائی انجام دی جا رہی ہے۔ چار ایکڑ زمین پر تعمیر کی گئی غیر قانونی عمارتوں کو منہدم کیا جا رہا ہے۔

وقف حکام نے بتایا کہ یہ زمینیں اننت پدمنابھ سوامی مندر سے متعلق ہیں اور ان پر قبضہ کر لیا گیا تھا۔ متعدد نوٹسز جاری کرنے کے باوجود کوئی جواب نہ ملنے پر حکام نے جے سی بی مشینوں کے ذریعہ غیر قانونی شیڈز کو ہٹانا شروع کیا۔ اس کارروائی کے دوران مقامی افراد اور حکام کے درمیان شدید تنازعہ پیدا ہوگیا۔

پولیس کی بھاری نفری کے درمیان، حکام کی ٹیم نے غیر قانونی تعمیرات کو ختم کرنے کا عمل جاری رکھا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *