میوا ،ٹی ایس پی ٹی اے کے نئے سال کے کیلنڈر کی ایڈیشنل کلکٹر فیضان احمد، ڈی سی سی صدر سری ہری راؤ کے ہاتھوں رسم اجرائی 

نرمل، 08/جنوری(انوار دکن،ایم۔اے۔وحید) نرمل ڈسٹرکٹ کانگریس کمیٹی کے صدر کچاڑی سری ہری راؤ نے مائناریٹی ایمپلائز ویلفیر اسوسی ایشن (میوا)تلنگانہ پرائمری ٹیچرس اسوسی ایشن(ٹی ایس پی ٹی اے)کے نئے سال کے کیلنڈر کی رسم اجرائی انجام دی۔ اس سے قبل میوا و ٹی ایس پی ٹی اے، نرمل کے صدر شیخ شبیر علی نے گملا پیش کرتے ہوئے انہیں نئے سال کی مبارکباد پیش کی

 

، اس موقع پر سری ہری راؤ نے دو تنظمیوں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور نئے سال میں نئے جوش کے ساتھ کام کرنے کا مشورہ دیا۔ اس کے علاوہ تنظمیوں کے ساتھ ہر ممکنہ تعاون کرنے کا تیقن دیا۔ دوسری جانب ایڈیشنل کلکٹر، نرمل فیضان احمد نے مائناریٹی ایمپلائز ویلفیر اسوسی (میوا)،نرمل کے کیلنڈر کی رسم اجرائی انجام دی

 

اور میوا کی کارکردگی کے بارے میں تفصیلات حاصل کیں اور نئے سال میں نئے جذبہ کے ساتھ ملازمین کے مسائل کے حل کے لئے کام کرنے کا مشورہ دیا۔اس سے قبل میوا صدر شیخ شبیر علی نے گملا پیش کرتے ہوئے نئے سال کی مبارکباد دی۔ اس وفد میں ذمہ داران اور اراکین نےشرکت کی۔

 

اس موقع پر صدر شیخ شبیر علی ، جنرل سیکرٹری کلیم الدین، ریاستی نائب صدر زیڈ ایچ مسعود، ضلعی سرپرست اعلی مسیح الدین، مقصود احمد، ساجد محی الدین،ایوب خان،شکیل احمد صدیقی،عبدالوحید، شیخ فاضل، ڈاکٹر ساجد معراج، سید سرفراز ، محمد معین ، عبدالعلیم ،سید عارف، شیخ میراں، ایم۔ڈی لائق، ماجد محی الدین،محمد آصف، محمد ذاکر، فریدہ تسنیم ، عرشیہ سلطانہ، شگفتہ، آمین الدین، معین الدین ،عبدالباری، جمال، عبدالرشید اور دیگر موجود تھے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *