“گاہکوں کو متوجہ کرنے کے لیے فحش رقص بار کے مالک کے خلاف مقدمہ
حیدرآباد ۔ ایس آر نگر کے ایورگرین بار اینڈ ریسٹورنٹ پر اسپیشل آپریشن ٹیم نے چھاپہ مارا۔ گاہکوں کو متوجہ کرنے کے لیے خوبصورت لڑکیوں سے فحش رقص کروانے کے الزامات کی بنا پر منگل کی رات یہ کاروائی کی گئی۔ معلوم ہوا کی یہاں ایک سال سے لڑکیوں کے ساتھ رقص کرایا جا رہا تھا۔
ایورگرین بار اینڈ ریسٹورنٹ میں رقص کرنے والی 11 لڑکیاں اور دو ڈی جے منتظمین کو پولیس نے گرفتار کیا۔ تاہم ریسٹورنٹ کے منتظمین فرار ہو گئے۔ اس کے علاوہ ایورگرین بار کے مالک کرشنا راجو کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کیا ہے”