ٹیسلا سائبر ٹرک دھماکہ میں چیٹ ’اے آئی‘ کا استعمال! لاس ویگاس پولیس کا حیران کن انکشاف

لاس ویگاس پولیس نے منگل کو اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ ٹرمپ انٹرنیشنل ہوٹل کے باہر دھماکہ کرنے والے فوجی میتھیو لیویلس برگر نے حملے کا منصوبہ بنانے میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) چیٹ جی پی ٹی کا استعمال کیا تھا۔ افسروں نے یہ اطلاع دی کہ لیویلس برگر نے حملے کے بعد خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی تھی لیکن ان کا ارادہ کسی اور کو نقصان پہنچانے کا نہیں تھا۔

لیویلس برگر کے چیٹ جی پی ٹی پر کی گئی تلاش سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ وہ دھماکہ خیز ہدف، گولیوں کی رفتار اور ایریزونا میں آتش بازی کے قانونی پہلوؤں کے بارے میں معلومات حاصل کر رہا تھا۔ لاس ویگاس میٹرو پولیٹن پولیس محکمہ کے شیرف کیون میک مہل نے جنریٹیو اے آئی کے استعمال کو گیم چینجر بتاتے ہوئے کہا کہ یہ پہلا معاملہ ہے جب کسی شخص نے چیٹ جی پی ٹی کا استعمال ایک آلات بنانے میں مدد کے لیے کیا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *